0
Tuesday 16 Aug 2022 08:45

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں موٹروے ایم 5 پر جلال پور انٹر چینج کے قریب بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم فائیو موٹروے پر جلال پور انٹر چینج کے قریب رات اڑھائی بجے کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی بس پیچھے سے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس ہے نتیجے میں ٹینکر اور بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بس اور ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کے بعد موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے موقعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا کر 6 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

بس ڈرائیور سمیت 20 مسافر جان کی بازی ہار گئے، آگ لگنے سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں، جن کی شناخت نہ ہوسکی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا، واقعہ کی تحقیقات کے لئے موٹروے پولیس نے بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پنجاب فرانزک کی ٹیموں نے بھی موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش