QR CodeQR Code

پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے, احسن اقبال

16 Aug 2022 11:25

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں۔


اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر احسن اقبال نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق جاوید لطیف کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں البتہ جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، اس صورت حال کے لیے آئین میں کچھ شقیں موجود ہیں مگر ہم وہ استعمال نہیں کرنا چاہتے، پرویز الہٰی کو پتا ہو گا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی حدود کیا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب بوکھلا گئے ہیں، ثبوت سامنے آئیں گے تو عوام کو پتا چلے گا کہ عمران خان کیسے فارن فنڈنگ لے کر انتشار پھیلاتے رہے، عمران خان نے خود کو ایک ناقابل اعتبار لیڈر ثابت کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نے اپنے 4 سالہ دور میں قوانین بلڈوز کرائے، مخالفین کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالتے رہے، سی پیک تباہ کیا، کشمیر پر سرینڈر کیا اور معیشت تباہ کی، عمران خان پاکستان کو حقیقی غلامی میں پھینک کر چلے گئے تھے، سیاسی میدان سجے گا تو عمران خان کو 4 سالوں کا حساب دینا ہو گا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان امریکا کو صبح گالی دیتے ہیں اور شام کو گلدستہ بھیجتے ہیں۔ جاوید لطیف کے بیان پر انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں، جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009422/پنجاب-حکومت-ملک-میں-بدامنی-پیدا-کر-رہی-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org