0
Tuesday 16 Aug 2022 14:19

سوات سے کراچی آنیوالی مسافر کوچ حادثے کا شکار، خواتین و بچوں سمیت 8 مسافر جاں بحق

سوات سے کراچی آنیوالی مسافر کوچ حادثے کا شکار، خواتین و بچوں سمیت 8 مسافر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ روہڑی بائی پاس پر مسافر کوچ  اُلٹ جانے سے خواتین و بچوں سمیت 8 مسافر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20 سے زائد زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے کراچی آنے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ موٹر وے سے روہڑی انٹرچینج کے ذریعے قومی شاہراہ پر آ رہی تھی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی ہیں، جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 8 مسافروں میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موڑ کاٹتے وقت اُلٹ جانے کے حادثے میں جہاں مسافر ہلاک و زخمی ہوئے، وہیں کوچ بھی بری طرح تباہ ہوگئی۔ حادثے کے بعد 7 مسافروں کی لاشیں تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچائی گئیں، جبکہ ایک زخمی خاتون بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
خبر کا کوڈ : 1009451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش