QR CodeQR Code

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

16 Aug 2022 14:24

مرحوم  کے ورثا کے وکیل ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق آرڈر ختم کر دیا گیا، بچوں کو تکلیف دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مقامی عدالت نے مرحوم اینکر پرسن و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے اینکر پرسن عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔ شہری عبد الاحد کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔ عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔ مرحوم  کے ورثا کے وکیل ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق آرڈر ختم کر دیا گیا، بچوں کو تکلیف دی گئی۔ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ کسی نے ہم پر جائداد کا الزام لگایا، کسی نے کچھ کہا، ہم یہ چاہتے تھے کہ ان کی لاش کی تضحیک نہ ہو، دانیہ نے جو حرکت کی، وہ سب کے سامنے ہے، دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، سزا دلوا کر رہیں گے، ایف آئی اے میں معاملہ انکوائری کی اسٹیج پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009453/عامر-لیاقت-کا-پوسٹ-مارٹم-کرانے-فیصلہ-کالعدم-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org