QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن کا حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر پنجاب بنانے کا فیصلہ

16 Aug 2022 15:08

اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی میں متفقہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو ہی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر قائد حزب اختلاف بنیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت مکمل کرلی۔ مسلم لیگ (ن) اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی میں متفقہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو ہی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز ان دنوں ذاتی دورے پر لندن میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009464/مسلم-لیگ-ن-کا-حمزہ-شہباز-کو-اپوزیشن-لیڈر-پنجاب-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org