0
Tuesday 16 Aug 2022 15:13

میرے استعفیٰ کی جھوٹی افواہ شریر لوگوں نے پھیلائی ہے، محمود الزھار

میرے استعفیٰ کی جھوٹی افواہ شریر لوگوں نے پھیلائی ہے، محمود الزھار
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی ونگ کے سرکردہ رہنماء "محمود الزھار" نے اپنے استعفے کی افواہ کو ایک نفرت انگیز جھوٹ قرار دیا ہے۔ حماس کے سرگرم اور غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزھار نے اپنے استعفے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے عرب نیوز ویب کو بتایا کہ اس طرح کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں اور اس طرح کی خبریں "الفتح" کے حکام کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ الزھار نے زور دے کر کہا کہ اب تک حماس کے کسی بھی رہنماء نے استعفیٰ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفیٰ پیش کرنے کی کوئی بھی وجہ نہیں۔ حماس کے سینیئر رہنماء نے مقاومتی حکام کی جانب سے اپنے لوگوں کی حفاظت نہ کرنے کے بیانیے کو شرانگیز گروہ کی جانب سے نفرت انگیز جھوٹ قرار دیا ہے۔

گذشتہ روز فلسطین کے بعض مقامی ذرائع اور سوشل میڈیا صارفین نے ایک تحریر شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ محمود الزھار نے حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ "احمد بحر" کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ محمود الزھار نے ترکی کو سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے اور کہا ہے کہ حماس نے ان کے بیٹوں کو گرفتار کیا ہوا ہے اور انہوں نے انقرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان (محمود الزھار) کے بیٹوں کی رہائی کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ محمود الزھار حماس کے بانی ارکان میں سے ہیں اور ان کے ایک بیٹے دس ستمبر 2003ء کو غزہ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے اور دوسرے بیٹے پندرہ جنوری 2008ء کو ہیلی کاپٹر کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1009465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش