?>?> لاہور، نکاح رجسٹراروں کو دائرہ قانون میں لانے کا فیصلہ - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 16 Aug 2022 15:50

لاہور، نکاح رجسٹراروں کو دائرہ قانون میں لانے کا فیصلہ

لاہور، نکاح رجسٹراروں کو دائرہ قانون میں لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح رجسٹراروں کو دائرہ قانون میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں یونین کونسلوں سے مزید تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ نکاح رجسٹراروں کی تعلیمی قابلیت، عمر، مدت اور فیس کے حوالے سے ریکارڈ مانگا گیا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کے لئے یہ انکشاف ہے کہ یونین کونسلوں میں نکاح رجسٹراروں سے کوئی فیس وصول کی جا رہی ہے نہ ہی تعلیمی قابلیت کی کوئی شرط ہے۔ جاری کردہ پرفارما میں فراہم کردہ تفصیلات کی روشنی میں قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے لاہور کی 274 یونین کونسلوں کے ریکارڈ کے مطابق 3079 نکاح رجسٹرار رجسٹرڈ ہیں۔ جن میں تحصیل سٹی 1104، تحصیل شالیمار 638، تحصیل کینٹ 232، تحصیل ماڈل ٹاؤن 835 جبکہ تحصیل رائے ونڈ میں ان کی تعداد 270 ہے۔ محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے نکاح رجسٹراروں کے لئے سالانہ فیس تعلیمی قابلیت سمیت دیگر شرائط کو شامل کرکے قانون سازی کی جائے گی۔ جس کیلئے مسلم فیملی آرڈیننس میں ترامیم کی بھی تجاویز ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت یونین کونسلوں میں بغیر کسی خاص کوائف کہ نکاح رجسٹراروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جس کی رجسٹریشن کی مدت تک مقرر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش