QR CodeQR Code

عراق کے وزیر خزانہ مستعفی ہوگئے

16 Aug 2022 17:57

مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے اگلے ہفتے ملین مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، لیکن سید مقتدیٰ نے آج ان مظاہروں کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج منگل کے روز کابینہ کے اجلاس میں عراق کے وزیر خزانہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عراق کے وزیر خزانہ "علی علاوی" نے آج منگل کے دن اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنا استعفیٰ عراقی وزیراعظم "مصطفیٰ الکاظمی" کو پیش کر دیا۔ ابھی تک عراقی وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ قبول کئے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ عراق ان دِنوں ایک طرف تو مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی جانب سے مظاہروں اور دھرنوں کا شکار ہے، جبکہ دوسری جانب "شیعہ رابطہ فریم ورک" کے حامیوں کے مظاہرے بھی قابل دید ہیں۔ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے اگلے ہفتے ملین مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا لیکن سید مقتدیٰ نے آج ان مظاہروں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009485/عراق-کے-وزیر-خزانہ-مستعفی-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org