0
Tuesday 16 Aug 2022 19:07

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات، 273 مثبت معاملات

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات، 273 مثبت معاملات
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 273 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 239 کشمیر صوبہ سے اور 34 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد  474055 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 2 کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 1 کا تعلق صوبہ جموں اور 1 کشمیر صوبہ سے ہے۔ اسی دوران آج مزید 580 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں 518 صوبہ کشمیر اور 62 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔ آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ جموں و کشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51 ہے۔

سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈ مثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سرینگر میں 60، ضلع بارہمولہ میں 96، ضلع بڈگام میں 29، ضلع پلوامہ میں 09، ضلع کپواڑہ میں 16، ضلع اننت ناگ میں 23، ضلع بانڈی پورہ میں 05 اور ضلع کولگام میں 01 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔ اِسی طرح ضلع جموں میں 11، ضلع اودھمپور میں 03، ضلع راجوری میں 03، ضلع سانبہ میں 01، ضلع کٹھوعہ میں 02، ضلع رام بن میں 14 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ رِیاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ اور سانبہ اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش