0
Tuesday 16 Aug 2022 19:08

مقبوضہ کشمیر کے مختلف لیڈروں نے کشمیری پنڈت کے قتل کی مذمت کی

مقبوضہ کشمیر کے مختلف لیڈروں نے کشمیری پنڈت کے قتل کی مذمت کی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے مختلف سیاسی و سماجی لیڈروں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں منگل کو نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ایک کشمیری پنڈت کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سنیل کمار کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کر ڈالا۔ جبکہ ان متوفی کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ شوپیان ضلع کے چوٹی پورہ علاقے میں ایک سیب کے باغ میں پیش آیا۔ اس واقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ آج جنوبی کشمیر سے انتہائی افسوسناک خبر آئی۔ نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ میں جہاں ایک موت ہوگئی وہیں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ وہیں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہے کہا کہ شوپیاں میں بزدل دہشتگردوں کا ایک اور وحشیانہ حملہ۔ بی جے پی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور دہشتگردوں کو سزا ملنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1009489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش