QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں دو پنڈت بھائیوں پر حملہ، ایک ہلاک

16 Aug 2022 19:04

ماہرین کے مطابق ان ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دہشتگردوں کا ایک مقصد وادی کشمیر میں اپنی موجودگی درج کرانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شوپیان کے علاقے چھوٹا پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے سیب کے باغ میں کام کرنے والے دو پنڈت بھائیوں پر فائرنگ کردی۔ جس میں ایک بھائی جاں بحق اور ایک بھائی زخمی ہوگیا۔ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ متوفی کی شناخت سنیل کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ساڈونارا گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ مزدور محمد امریز (19) بہار کے مدھے پورہ ضلع کا رہنے والا تھا۔

بھارت کی خفیہ اداروں کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کشمیر میں بدامنی پھیلانے کا پاکستان کا نیا منصوبہ ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا مقصد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی آبادکاری کے منصوبوں کو ختم کرنا ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر نامعلوم بندوق برداروں نے کشمیری پنڈتوں، مہاجر مزدوروں اور یہاں تک کہ حکومت یا پولیس میں کام کرنے والے مقامی مسلمانوں کو بھی اپنا سافٹ ٹارگٹ بنایا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دہشتگردوں کا ایک مقصد وادی کشمیر میں اپنی موجودگی درج کرانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009490/مقبوضہ-کشمیر-میں-دو-پنڈت-بھائیوں-پر-حملہ-ایک-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org