0
Tuesday 16 Aug 2022 18:43

پنجاب میں پرائیویٹ قرض پر سود وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

پنجاب میں پرائیویٹ قرض پر سود وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ ایم پی اے خدیجہ عمر نے دی پنجاب پروہیبیٹیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 پیش کیا۔ جسے بھارت اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ بل منظور ہونے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں، سود کا کاروبار ایک لعنت ہے، جسے اللہ کے رسولؐ نے بھی منع فرمایا ہے، سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزِ قیامت کالے منہ کیساتھ اٹھائے جائیں گے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سود کے کاروبار پر پابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اور خاص طور پر قائد عمران خان کو جاتا ہے، آج تمام ایوان، حکومت اور خاص طور پر عمران خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چودھری پرویز الٰہی جو دین کا کام اس اسمبلی میں کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، دین کا کام جس شخص کے ہاتھوں ہو رہا ہے اس کا نام عمران خان ہے، دینی تعلیم کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کرنے پر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سول ججز متعلقہ سکولوں میں جا کر دینی تعلیم کی تحصیل کا جائزہ لے رہے ہیں، سکولوں میں طلباء کو سپارے بغیر کسی ہدیے کے فراہم کیے جائیں گے، سب سے پہلے میٹرک اور اب بی اے تک تعلیم مفت کر رہے ہیں، کتابیں بھی مفت ہی دیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 1009493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش