0
Tuesday 16 Aug 2022 20:09

کوئٹہ، 14 اگست کو ہلڑ بازی کرنیوالے 100 سے زائد افراد گرفتار

کوئٹہ، 14 اگست کو ہلڑ بازی کرنیوالے 100 سے زائد افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے کوئٹہ میں یوم آزادی کے موقع پر اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی اور عوام الناس کو تنگ کرنے والے 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 64 ہے۔ جن میں افغانستان کا پرچم لہرانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کے مطابق اس بار یوم آزادی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پولیس حکام اس پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب رہیں۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے کوئٹہ کے 9 مختلف تھانوں میں 64 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مقدمات گاڑیوں کو زبردستی روکنے، سپرے کرنے، ہلڑ بازی کرنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے مطابق گرفتار افراد میں 15 افراد ایسے ہیں، جنہیں افغان پرچم لہرانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش