0
Tuesday 16 Aug 2022 20:20

بغداد میں العامری اور پلاسکارٹ کے درمیان سیاسی ڈیڈلاک پر تبادلہ خیال

بغداد میں العامری اور پلاسکارٹ کے درمیان سیاسی ڈیڈلاک پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ عراق میں اقوام متحدہ کی نمائندہ کی "الفتح" کے سربراہ سے ملاقات میں عراق میں جاری سیاسی بحران اور اس کے راہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آج (منگل) اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے عراقی امور "جنین ہانس پلاسکارٹ" کی عراقی اتحاد "الفتح" کے سربراہ "ہادی العامری" سے بغداد میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماوں نے حالیہ سیاسی بحران کے بارے میں گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طرفین نے مہم ترین سیاسی تبدیلیوں، موجودہ بحران کے حل اور چند ماہ سے جاری سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے عراقی اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی قومی کوششوں کی مسلسل حمایت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل العامری نے عراق میں کردستان کے حکام سے ملک میں جاری سیاسی بحران کے بارے میں مشاورت کے لئے "اربیل" کا سفر کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عراق کی صورتحال "سید مقتدیٰ الصدر" کے حامیوں کی جانب سے "محمد شیاع السودانی" کی وزارت عظمیٰ کے لئے نامزدگی کے خلاف احتجاج کے باعث پیچیدہ ہوگئی ہے۔ الصدر تحریک کے رہنماء سید مقتدیٰ الصدر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ الصدر تحریک کے عراق میں نئے انتخابات کے مطالبے کے بعد الفتح اتحاد کے سربراہ کہ جنہیں "شیعہ رابطہ فریم ورک" کا نمائندہ منتخب کیا گیا تھا، نے بھی اس مطالبے کی تائید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش