QR CodeQR Code

کراچی سے آصف زرداری کے کارکن عمران خان کی ضمانت ضبط کرا دیں گے، امتیاز شیخ

16 Aug 2022 21:17

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہے، مجبوراً عمران نیازی کو 9 حلقوں سے انتخاب لڑنا پڑرہا ہے، عمران نیازی اور اس کے حواریوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد چوہدری صاحب یہ 2018ء نہیں 2022ء ہے اور اب آپ آر ٹی ایس بٹھا کر مرضی کے نتائج حاصل نہیں کرسکتے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہے، مجبورا عمران نیازی کو 9 حلقوں سے انتخاب لڑنا پڑرہا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ کراچی سے آصف زرداری کے کارکن عمران خان کی ضمانت ضبط کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے حواریوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009513/کراچی-سے-آصف-زرداری-کے-کارکن-عمران-خان-کی-ضمانت-ضبط-کرا-دیں-گے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org