QR CodeQR Code

کراچی میں بلڈر مافیا کو لگام دینے والا کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آرہا، بلال غفار

16 Aug 2022 21:25

ایک بیان میں صدر تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، ایس بی سی اے میں بیٹھے کرپٹ افسران عوام کی جیبوں پر کھلا ڈاکا مار رہے ہیں، ایس بی سی اے کے افسران کیخلاف نیب اوراینٹی کرپشن فوری نوٹس لے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ سرجانی میں 4 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے، حادثے میں 9 مزدوروں کے زخمی اور 1 مزدور کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے، سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ اس وقت کنسٹرکشن کا عمل تیز دکھائی دیتا ہے، شہر میں 240 یا اس سے کم رقبے کے پلاٹ پر گراونڈ پلس فور کا اسٹرکچر تعمیر ہوجاتا ہیبلڈر مافیا کو لگام دینے والا یہاں کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آرہا، کراچی میں لوگوں کا سرمایہ کھڑے کھڑے مٹی کا ڈھیر ہوجاتا ہے، انتظامیہ پولیس کنسٹرکشن کے دوران ایسے بلڈرز کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی؟

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شہر میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں، ان افسران کے خلاف کارروائی ضروری ہے جو ایسی عمارتوں کے نقشے پاس کرتے ہیں، پورا شہر ایس بی سی اے کی نااہلیوں سے پریشان ہے، ادارے کی وجہ سے کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، ایس بی سی اے میں بیٹھے کرپٹ افسران عوام کی جیبوں پر کھلا ڈاکا مار رہے ہیں، ایس بی سی اے کے افسران کیخلاف نیب اوراینٹی کرپشن فوری نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 1009514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009514/کراچی-میں-بلڈر-مافیا-کو-لگام-دینے-والا-کوئی-ادارہ-حرکت-نہیں-آرہا-بلال-غفار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org