0
Tuesday 16 Aug 2022 21:46

حکومت نے عوام پر پیٹرول کی مہنگائی کا بم ایک بار پھر ستم کے ساتھ گرا دیا ہے، فاروق ستار

حکومت نے عوام پر پیٹرول کی مہنگائی کا بم ایک بار پھر ستم کے ساتھ گرا دیا ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول کی مہنگائی کا بم ایک بار پھر ستم کے ساتھ گرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کچھ ہی روز قبل پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں کم کرنے کا کہا تھا مگر گزشتہ روز ایک بار پھر اچانک پیٹرول پر 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دیئے گئے یہ کہا کا انصاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بجلی، گیس، آٹا چینی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اندھا دھند اضافہ قابلِ تشویش ہے، حکومت عوام کو پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی ذہنی اذیت سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات کرے، حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا پر کی جانے والی مہنگائی سے فوری ریلیف فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 1009515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش