1
0
Tuesday 16 Aug 2022 22:58

کے پی میں ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ حالات خراب کررہے ہیں، بیرسٹر سیف

کے پی میں ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ حالات خراب کررہے ہیں، بیرسٹر سیف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کے پی میں ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ حالات خراب کر رہے ہیں، امارات افغانستان اسلامی نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات شروع کرائے اور سیز فائر ہے۔ کے پی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کے پی میں ٹی ٹی پی کے مخالف گروپ حالات خراب کررہے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ معاملات درست ہیں، وہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار مسلح افراد بھی آجائیں تو مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ٹینک، توپیں اور جہاز ہیں۔ چند ہزار کلاشنکوفیں حکومت کی راہ نہیں روک سکتیں۔ سوات آنے والے چالیس، پچاس افراد تھے جن کے پاس عام رائفلیں تھیں۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس پی سادہ کپڑوں میں تھے جو مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ میں زخمی ہوئے۔ وہ لوگ واپس چلے گئے اور ان پہاڑوں پر اب پولیس موجود ہے۔ دو، تین دن کا مسئلہ تھا جو حل ہوگیا۔ جو بھی ریاست کو چیلنج کرے گا تو ریاست نمٹنا جانتی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ سوات میں صورتحال پرامن طریقے سے بحال ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں سارے کام کئے اور صورت حال کو کنٹرول کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Sayed Mehdi
Pakistan
بیرسٹر صاحب، عام لوگوں کو کیسے معلوم ہوگا کہ ان کا قاتل ٹی ٹی پی ہے یا ٹی ٹی پی مخالف گروپ۔ فی الحال تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ سیکیورٹی اہلکار اور عوام دونوں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوتے رہے ہیں، جو آپ کے خیال میں ٹی ٹی پی مخالف گروپ کرا رہے ہیں تو وہ کہاں سے یہ سب کچھ کر رہے ہیں، وزیرستان خودکش دھماکہ، پولیو محافظ قتل، عوامی نمایندوں پر دھماکہ۔ آخر حکومتی رٹ کہاں پر ہے۔ اگر دہشتگردوں سے مذاکرات ہی کرنے ہیں تو وزارت داخلہ کے بجائے وزارتِ مذاکرات کا محکمہ قائم کیا جانا چاہیے اور فاضل سیکورٹی فورسز کو برخاست کرکے پیسے بچا کر غریب عوام پر خرچ کرنا چاہیے، ،ہمیں قاتلین سے مذاکرات نہیں بلکہ انکی بیخ کنی کرنے کی ضرورت ہے۔
ہماری پیشکش