0
Tuesday 16 Aug 2022 23:28

عمران خان 4 ستمبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرینگے، قاسم سوری

عمران خان 4 ستمبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرینگے، قاسم سوری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی کوئٹہ آمد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئٹہ میں 4 ستمبر کو جلسہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بلوچستان کو سب سے زیادہ پیسے دیئے۔ بلوچستان میں بڑے ترقیاتی کام کئے۔ بلوچستان میں پی ٹی آئی نے باپ پارٹی کی حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے دماغوں میں عمرانوں فوبیا چھایا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کے سیلاب زدگاب کی مدد کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1009542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش