QR CodeQR Code

ڈیرہ، پاک فوج کی وردی میں ملبوس امیر معاویہ نامی نوسرباز گرفتار

16 Aug 2022 23:44

نوجوان آرمی کی وردی پہن کر عوام میں اپنے آپ کو آرمی کا اہلکار ظاہر کر رہا تھا، جس کو ٹریس کرکے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت امیر معاویہ ولد عبد الرحمان قوم بلوچ سکنہ بہاری کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے پاک فوج کی وردی میں ملبوس نوسرباز کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ سٹی کی حدود میں پاک فوج کی وردی میں ملبوس نوجوان نوسرباز کو گرفتار کرلیا، نوجوان آرمی کی وردی پہن کر عوام میں اپنے آپ کو آرمی کا اہلکار ظاہر کر رہا تھا، جس کو ٹریس کرکے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت امیر معاویہ ولد عبد الرحمان قوم بلوچ سکنہ بہاری کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ نوسرباز کو پابند سلاسل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009543/ڈیرہ-پاک-فوج-کی-وردی-میں-ملبوس-امیر-معاویہ-نامی-نوسرباز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org