0
Tuesday 16 Aug 2022 23:44

ڈیرہ، پاک فوج کی وردی میں ملبوس امیر معاویہ نامی نوسرباز گرفتار

ڈیرہ، پاک فوج کی وردی میں ملبوس امیر معاویہ نامی نوسرباز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے پاک فوج کی وردی میں ملبوس نوسرباز کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ سٹی کی حدود میں پاک فوج کی وردی میں ملبوس نوجوان نوسرباز کو گرفتار کرلیا، نوجوان آرمی کی وردی پہن کر عوام میں اپنے آپ کو آرمی کا اہلکار ظاہر کر رہا تھا، جس کو ٹریس کرکے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت امیر معاویہ ولد عبد الرحمان قوم بلوچ سکنہ بہاری کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ نوسرباز کو پابند سلاسل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش