QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، حمزہ ٹاون کے رہائشیوں کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

17 Aug 2022 00:01

اسسٹنٹ کمشنر نے علاقہ عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کر دیئے جائیں گے، جس پر علاقہ مکین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر راضی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حمزہ ٹاون کے رہائشیوں نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسینیشن کرانے سے انکار کر دیا، جس پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے موقع پر پہنچ کر علاقہ عمائدین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے علاقہ عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کر دیئے جائیں گے، جس پر علاقہ مکین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر راضی ہو گئے اور حمزہ ٹاون میں دوبارہ پولیو کمپین کو بحال کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1009544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009544/ڈی-ا-ئی-خان-حمزہ-ٹاون-کے-رہائشیوں-کا-بچوں-کو-پولیو-قطرے-پلانے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org