0
Wednesday 17 Aug 2022 00:40

شہباز گل کو بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہٹا دیا گیا

شہباز گل کو بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل میں پہلی رات بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا گیا۔ شہباز گل کو اڈیالہ جیل پہلی رات چکی میں بند رکھنے کا معاملے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبد الرؤف اور سپریٹنڈنٹ سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی چوہدری اصغر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے بعد صوبائی وزیرپارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیاسی قیدی شہباز گل کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں مجرمانہ خاموشی پر ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ دوسری جانب چوہدری اصغر کے تبادلے کے بعد اعجاز اصغر کو سپریٹنڈنٹ راولپنڈی جیل تعینات  کیے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا جبکہ راولپنڈی سے تبدیل کیے گئے سپریٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی کو سپریٹنڈنٹ سینڑل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1009551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش