0
Tuesday 16 Aug 2022 23:34

نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرینگے، رانا ثناء اللہ

نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرینگے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور وطن واپسی کا فیصلہ وہ اپنی مرضی سے کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستانی قونصلیٹ جدہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے سعودی وزارت داخلہ ملٹری اکیڈیمی کا بھی دورہ کیا، اس دورے میں داخلی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثناء نے سعودی ملٹری اکیڈیمی کے جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ مختصر گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قونصلر جنرل سے بریفنگ لی، پاکستان جا کر مسائل حل کروں گا۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حال کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے، جھگڑا اس بات کا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہو، ووٹ کاسٹ کیلئے پاکستان جانے کے بجائے باہر سے ہی ووٹ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی حکومت ہو تو مسئلہ حل طلب تھا، ایک یا دو بندے ہوتے ہماراجمہوری نظام ہے، 200 سے زائد حلقے ہیں، آپ کتنے بکسے ادھر رکھیں گے، آن لائن ووٹ کا کوئی اعتبار نہیں، اس میں ردبدل ہوسکتی ہے، کچھ مسائل ہیں، اوورسیز کے ووٹ کیلئے ہماری رائے ہے کہ پہلے پاکستان مین سسٹم ٹھیک کیا جائے، وہ مضبوط ہوگا تو ووٹنگ کا نظام درست ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز ملین کے حساب سے پیسے بھیج رہے ہیں، آپ اپنا ایک نمائندہ ادھر سے مقرر کریں تو وہ بہتر نمائندگی کرے گا، ہم اوورسیز کو ہر وہ حق دینا چاہتے ہیں، جو ان کی ضرورت ہے، ہم پاکستان میں الیکشن کا نظام بہتر کر رہے ہیں اور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1009553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش