QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نجی ٹی وی چینل کی بندش کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

17 Aug 2022 00:49

قرارداد صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت نے نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف مذمتی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔ قرارداد صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت نے نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش پر توہین عدالت کی درخواست پہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کو نشریات بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کریں۔ 


خبر کا کوڈ: 1009557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009557/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-نجی-ٹی-وی-چینل-کی-بندش-کیخلاف-مذمتی-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org