QR CodeQR Code

ڈیرہ، کوئٹہ سے پشاور اسمگل کیا جانیوالا لاکھوں کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

17 Aug 2022 01:34

گاڑی میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی شیمپو، صابن، ایرانی ماربل ٹائیل جن کی مجموعی طور پر مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیا گیا، جسکو بعد میں کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئٹہ سے پشاور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 30 لاکھ روپے کی مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مغل کوٹ چیک پوسٹ پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسافر بس نمبر 444 جو کہ کوئٹہ سے براستہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پشاور جا رہی تھی، جس کو روکا گیا تو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام سید رحیم ولد سید گل قوم پشاوری سکنہ پشاور بتایا، مذکورہ گاڑی کو مکمل چیک کیا گیا تو گاڑی میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی شیمپو، صابن، ایرانی ماربل ٹائیل جن کی مجموعی طور پر مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیا گیا، جس کو بعد میں کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1009559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009559/ڈیرہ-کوئٹہ-سے-پشاور-اسمگل-کیا-جانیوالا-لاکھوں-کا-نان-کسٹم-پیڈ-سامان-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org