0
Wednesday 17 Aug 2022 08:12

غلام نبی آزاد نے کانگریس کی ذمہ داریاں لینے سے انکار کیا

غلام نبی آزاد نے کانگریس کی ذمہ داریاں لینے سے انکار کیا
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے جو طویل عرصے سے پارٹی سے ناراض تھے، جموں و کشمیر میں پارٹی کے ایک اہم عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے، جس سے اندر ہی اندر بغاوت کا اشارہ ہے۔ پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کا چیئرمین بنایا، تقرری کے فوراً بعد اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ انہوں نے پارٹی کی جموں و کشمیر سیاسی امور کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ غلام نبی آزاد نے اس تقرری کو تنزلی کے طور پر دیکھا کیونکہ وہ پہلے ہی پارٹی کی آل انڈیا سیاسی امور کمیٹی کے رکن ہیں۔ جموں و کشمیر کانگریس کے نئے صدر وقار رسول وانی، جنہیں منگل کو ہی مقرر کیا گیا تھا، غلام نبی آزاد کے خاصے مانے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اننت ناگ ضلع کے کانگریس صدر گلزار احمد وانی کا کہنا ہے کہ آزاد پی سی سی چیف کی تقرری کو لے کر ناراض تھے۔ انہوں نے مہم کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

سونیا گاندھی نے فوری اثر کے ساتھ مہم کمیٹی، سیاسی امور کی کمیٹی، رابطہ کمیٹی، منشور کمیٹی، تشہیر اور اشاعت کمیٹی، تادیبی کمیٹی اور پردیش الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ووٹر لسٹوں کو حتمی شکل دینے اور حد بندی کی مشق کی تکمیل کے بعد منعقد ہوں گے۔ تاہم یہ تشویش ہے کہ اس سال انتخابات نہیں کرائے جا سکتے کیونکہ حد بندی اور انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل شدید سردیوں کے شروع ہونے سے پہلے مکمل نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کی ٹائم لائن کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے حال ہی میں ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت کی تاریخ پر نظرثانی کرتے ہوئے 25 نومبر کر دی ہے۔ حد بندی کی مشق میں اسمبلی سیٹوں کی حدود کو دوبارہ تیار کرنے کے بعد یہ یونین ٹیریٹری کی پہلی ووٹر لسٹ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1009579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش