0
Wednesday 17 Aug 2022 08:12

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شوپیاں حملے کی مذمت

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شوپیاں حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے شوپیاں میں کشمیری پنڈتوں پر نامعلوم بندوق برداروں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بتادیں کہ شوپیاں کے چھوٹی گام علاقے میں منگل کو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں اقلیتی فرقے کا ایک شخص از جان جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی کشمیر سے آج ایک انتہائی خوفناک خبر موصول ہوئی۔ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے نے موت و مصائب کا ایک سلسلہ چھوڑ دیا ہے۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں شوپیاں میں ہونے والے ملی ٹنٹ حملے جس میں سنیل کمار از جان اور پنٹو کمار زخمی ہوگیا، کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں میں ٹارگیٹ ہلاکت کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا، میں پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت شتر مرغ جیسا برتاؤ جاری رکھے ہوئے ہے، جو اپنا سر ریت کے نیچے چھپا رکھتا ہے۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا ہر باشندہ دہلی کی ’منی فیکچرڈ نارملسی‘ کے لئے توپ کا چارہ بن رہا ہے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں میں جنگجوؤں کا ایک اور بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش