QR CodeQR Code

پاکستان، کورونا وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے

17 Aug 2022 10:28

ملک کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 9.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اس وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار 312 ٹیسٹ کئے گئے، 526 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 9.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پشاور میں 6.55 فیصد، ملتان میں 6.54 فیصد اور میرپور آزادکشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.33 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 1009583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009583/پاکستان-کورونا-وائرس-سے-5-افراد-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org