0
Wednesday 17 Aug 2022 10:28

پاکستان، کورونا وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے

پاکستان، کورونا وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اس وائرس سے 5 افراد انتقال کر گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار 312 ٹیسٹ کئے گئے، 526 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 9.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پشاور میں 6.55 فیصد، ملتان میں 6.54 فیصد اور میرپور آزادکشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.33 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 1009583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش