0
Wednesday 17 Aug 2022 10:41

جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائے گا، منظور وسان

جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائے گا، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے ملکی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں، ماضی کے فیصلوں کی درستی کے لیے اب اہم فیصلے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائے گا، مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے اور اب مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، ہو سکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر 2023ء میں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1009588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش