0
Wednesday 17 Aug 2022 11:02

کینیڈا, پوپ کے مضبوط امیدوار پر جنسی زیادتی کا الزام

کینیڈا, پوپ کے مضبوط امیدوار پر جنسی زیادتی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ پوپ کے مضبوط امیدوار کینیڈا کے کارڈینل پر کلاس ایکشن سوٹ میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا گیا۔ مذکورہ الزام کینیڈین صوبے کیوبیک کی مقامی عدالت میں پیش کردہ قانونی دستاویزات میں لگایا گیا ہے جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں ماضی میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کم عمر تھیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کارڈینل مارک اویلیٹ پر خاتون انٹرن کو 2008ء سے 2010ء تک ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کارڈینل مارک اویلیٹ ماضی میں پوپ کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے تھے۔ کارڈینل مارک اولیٹ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو جنسی استحصال کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش