0
Wednesday 17 Aug 2022 11:08

لاہور سمیت پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 14 ہزار مزید اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

پنجاب بھر میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے۔ 30 ہزار اساتذہ کی ٹوٹل بھرتیاں کی جانی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 14 ہزار مزید اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ وزیراعلی کی جانب سے منظوری کے بعد اشہتار دیا جائے گا۔ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی۔ لاہور میں 750 اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ اشتہار کے تین ماہ بعد اساتذہ کا تحریری امتحان لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1009592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش