0
Wednesday 17 Aug 2022 11:51

شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے۔ شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اور پابندیوں کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش