QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری

17 Aug 2022 12:22

کورنگی کاز وے پر ٹریفک کی روانی پانچویں روز بھی تعطل کا شکار ہے۔ اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مون سون اسپیل کے تحت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، کورنگی کاز وے پر ٹریفک کی روانی پانچویں روز بھی تعطل کا شکار ہے۔ اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ موجود ہے۔ سول اسپتال برنس وارڈ کے قریب سے بارش کا پانی مکمل صاف نہ کیا جا سکا۔ سول اسپتال آنے والے راستوں پر بھی پانی موجود ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی آفس کے سامنے اور لائٹ ہاؤس کے قریب بھی پانی ہی پانی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009610/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-مون-سون-بارش-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org