QR CodeQR Code

نوسر بازوں نے وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائیٹ بنا لی

17 Aug 2022 13:12

سائبر کرائم سرکل نے ملزم محمد عاکف ندیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث تھا۔ ملزم شہریوں کو گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی جاری کرنے میں ملوث تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نوسر بازوں نے تو دھوکہ دہی کی حد ہی کر دی، وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنا لی۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بننے کے بعد ایف آئی اے کا سائبرکرائم سرکل متحرک ہو گیا۔ سائبر کرائم سرکل نے ملزم محمد عاکف ندیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث تھا۔ ملزم شہریوں کو گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی جاری کرنے میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009622/نوسر-بازوں-نے-وفاقی-وزارت-داخلہ-کی-جعلی-ویب-سائیٹ-بنا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org