0
Wednesday 17 Aug 2022 17:06

کوئٹہ، جامعہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں میں لڑائی، طالب علم زخمی

کوئٹہ، جامعہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں میں لڑائی، طالب علم زخمی
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے اندر دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق لڑائی بی ایس او (مینگل) اور بی ایس او (ظریف) کے اراکین کے درمیان ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے معاملہ پر قابو پا لیا۔ زخمی طالب علم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری طور پر طلباء کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ دوسری جانب جامعہ بلوچستان کے دروازے بھی بند کر دیئے گئے، تاکہ باہر سے طلباء تنظیموں کے دیگر افراد جامعہ کے اندر داخل نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 1009655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش