0
Wednesday 17 Aug 2022 12:48

لانگ مارچ کا آپشن ہر وقت موجود، جب مناسب لگا استعمال کرینگے، اسد عمر

لانگ مارچ کا آپشن ہر وقت موجود، جب مناسب لگا استعمال کرینگے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے لانگ مارچ کا آپشن عمران خان کے پاس ہر وقت موجود ہے، جب مناسب سمجھیں گے، استعمال کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل انتخابات ہیں، الیکشن کا ٹائم فریم دیا جائے، پھر آگے بات ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ان پر تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش