0
Thursday 18 Aug 2022 18:25

ویانا مذاکرات کے حوالے سے امیر عبداللہیان کا اپنے عمانی ہم منصب سے رابطہ

ویانا مذاکرات کے حوالے سے امیر عبداللہیان کا اپنے عمانی ہم منصب سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں پابندیوں کے خاتمے پر مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آج (جمعرات) عمان کی وزارت خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی اپنے عمانی ہم منصب "بدر البوسعیدی" سے فون پر بات چیت کی خبر دی۔ اس ٹیلیفونک رابطے میں فریقین نے ایران اور عمان کے درمیان دو طرفہ روابط میں وسعت لانے کے ساتھ ساتھ "ویانا" میں ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے حالیہ مذاکرات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے بھی دس اگست کو ایرانی وزیر خارجہ نے بدر البوسعیدی کو فون کرتے ہوئے ایران پر پابندیوں کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات میں پیشرفت پر سیر حاصل گفتگو کی اور مذاکراتی میدان میں عمان کی کوششوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ستائیس جولائی کو بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔

یہ امر قابل غور ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے دوران عمان نے کئی معاملات میں فریقین کے درمیان میسینجر اور ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور گذشتہ ایک ماہ میں انہی مسائل پر یورپی، امریکی اور ایرانی حکام نے مسقط سے کئی بار بات چیت اور مشاورت کی ہے۔ امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور "رابرٹ مالی" نے ستائیس جولائی اور پھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اکتیس جولائی کو بدر البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں بات کی۔
خبر کا کوڈ : 1009818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش