QR CodeQR Code

شام میں روسی ہیلی کاپٹر سے لی گئی امریکی فوجی اڈوں کی تصاویر نشر

18 Aug 2022 22:09

اپنی رپورٹ میں روسی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ کہ ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹر کا شام میں گشت کے دوران درجنوں ٹرکوں کے قافلے سے سامنا ہوا، جو شام کا تیل عراق اسمگل کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی میڈیا نے ایک تصویر نشر کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ روسی ہیلی کاپٹروں نے مشرقی شام میں غیر قانونی امریکی فوجی اڈوں کے اوپر پروازیں کیں اور ان اڈوں میں موجود لوگوں اور فوجی ساز و سامان کی تصاویر بنائیں۔ روسی ذرائع ابلاغ نے شام میں دو غیر قانونی امریکی اڈوں پر روسی ہیلی کاپٹروں کی پرواز کے دوران لی گئی تصاویر شائع کرنے کی خبر دی ہے۔ ایک روسی ویب سائٹ نے دو ویڈیوز وائرل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ کہ روسی ہیلی کاپٹروں نے شمال مشرقی شام میں "المالکیہ" اور "ہیمو" میں امریکہ کے غیر قانونی بیس کیمپ پر پرواز کی اور ان دونوں اڈوں میں موجود ساز و سامان اور لوگوں کی ویڈیو بنائی۔ روسی ویب سائٹ نے مزید کہا کہ مذکورہ اڈوں پر پرواز کرنے کا مقصد امریکی اتحاد کو یاد دلانا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔
 

یاد رہے کہ یہ تصاویر ایسے وقت میں نشر کی گئیں، جب روسی ویب سائٹ "Avia.peru" نے حال ہی میں امریکہ کی جانب سے شامی تیل اور وسائل کی چوری اور پڑوسی ممالک کو اس کی اسمگلنگ کی تصاویر شائع کیں۔ مذکورہ ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹر کا شام میں گشت کے دوران درجنوں ٹرکوں کے قافلے سے سامنا ہوا، جو شام کا تیل عراق اسمگل کر رہے تھے۔ شام کے خلاف ایک دہائی سے جاری جنگ کے دوران امریکہ نے دہشت گردی اور داعش کے خلاف جنگ کے بہانے اس ملک میں علیحدگی پسند فورسز کی حمایت کرتے ہوئے شام کے تیل سے مالا مال علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ کے سابق صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی تیل کے کنوؤں کی وجہ سے ہے، جبکہ مقامی افراد روزانہ کی بنیاد پر شمال مشرقی شام میں امریکی قافلوں کے مقابلے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں اور امریکی فوجیوں کے سامنے ان سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009856/شام-میں-روسی-ہیلی-کاپٹر-سے-لی-گئی-امریکی-فوجی-اڈوں-کی-تصاویر-نشر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org