QR CodeQR Code

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

18 Aug 2022 22:14

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے عہدے 2009ء میں سیاسی اصلاحات کے بعد متعارف کرائے گئے تھے۔ سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا پہلا وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جمعرات کے روز گورنر ہاؤس گلگت میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج وزیر شکیل نے سابق وزیر اعلیٰ و نومنتخب گورنر سید مہدی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان، سپیکر صوبائی اسمبلی امجد زیدی، صوبائی وزراء، فورس کمانڈر میجر جنرل جواد احمد، چیف سیکرٹری محی الدین وانی، آئی جی پولیس سعید وزیر، سابق نگران وزیراعلیٰ ڈی آئی جی ریٹائرڈ میر افضل، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز، اپوزیشن لیڈر و صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول و ملٹری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے عہدے 2009ء میں سیاسی اصلاحات کے بعد متعارف کرائے گئے تھے۔ سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا پہلا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے کہا کہ جی بی کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہوں گا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مابین بہترین تعلقات قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، تاکہ جی بی کے عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اپنی تعیناتی پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سمیت دیگر شخصیات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1009858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009858/گورنر-گلگت-بلتستان-سید-مہدی-شاہ-نے-اپنے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org