QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کیخلاف کارروائی سے روک دیا

18 Aug 2022 23:02

پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایف آئی اے سے 6 سوالوں کے جواب ماںگے اور ہائیکورٹ میں زیرسماعت درخواست پر فیصلہ آنے تک کارروائی سے روک دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے زیر سماعت کیس کا فیصلہ آنے تک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تفتیش کے لیے طلبی کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سابق اسپیکر اسد قیصر کو ایف آئی اے نے آج 18 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کیا، جس پر اسد قیصر نے ایف آئی اے کے نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایف آئی اے سے 6 سوالوں کے جواب ماںگے اور ہائیکورٹ میں زیرسماعت درخواست پر فیصلہ آنے تک کارروائی سے روک دیا۔


خبر کا کوڈ: 1009864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009864/پشاور-ہائیکورٹ-نے-ایف-ا-ئی-اے-کو-اسد-قیصر-کیخلاف-کارروائی-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org