0
Thursday 18 Aug 2022 23:25

شہباز شریف کیطرح عمران خان کو بھی گرفتار ہونا چاہیئے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کیطرح عمران خان کو بھی گرفتار ہونا چاہیئے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کام فتنہ پھیلانا اور بہتان تراشی ہے، وہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال تک توشہ خانہ لوٹا جاتا رہا، اگر ایف آئی اے شہباز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نیازی نے چیئرمین نیب کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا، عمران دور میں صحافیوں پر تشدد اور پروگرام بند کیے گئے، عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو پریڈیٹر کہا، عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں کسی مذاق سے کم نہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے میڈیا مالکان اور سیاسی مخالفین کے خلاف نیب گردی کی۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، عمران خان کا کام فتنہ پھیلانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش