0
Thursday 18 Aug 2022 23:33

جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائے گا، روس

جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائے گا، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہنگامی حالات میں ہی ممکن ہے۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو صرف ہنگامی حالت میں ہی استعمال کرے گا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ روس، نیٹو اور امریکا سے براہ راست تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائے گا۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی وزیر دفاع نے منگل کو کہا تھا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت نہیں۔ خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روسی وزیر دفاع نے یوکرین میں ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی قیاس آرائیوں کو بھی غلط قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1009871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش