QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے

18 Aug 2022 23:42

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پودے لگانا اور اُس کی حفاظت کرنا اپنے مستقبل کی نگہبانی ہے، ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہر کوئی جاری مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔


اسلام ٹائمز۔ نصراللّٰہ خان ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور انیق انور نے ریسٹ ایریا سی پیک پر مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رودکوہی محمد فصیح اسحاق عباسی، محکمہ جنگلات، این ایچ اے اور موٹروے پولیس کے حکام کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پودے لگانا اور اُس کی حفاظت کرنا اپنے مستقبل کی نگہبانی ہے، ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہر کوئی جاری مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کہ یہ ناصرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1009874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009874/ڈی-ا-ئی-خان-مون-سون-شجرکاری-مہم-کے-سلسلے-میں-پودے-لگائے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org