1
0
Friday 19 Aug 2022 00:14

ساجد طوری کا بلاول بھٹو کو مراسلہ، زائرین کو سہولیات فراہم کرنیکی سفارشات

ساجد طوری کا بلاول بھٹو کو مراسلہ، زائرین کو سہولیات فراہم کرنیکی سفارشات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایک خط میں پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اور زائرین کی سہولیات کے لیے ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کے موقع پر ہر سال لاکھوں پاکستانی زائرین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے عراق جاتے ہیں، جن کو ویزوں کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں خواہشمند حضرات انکے دفتر ملنے آرہے ہیں، جنہیں حل طلب مشکلات درپیش ہیں۔ ساجد حسین طوری نے لکھا کہ بعض لوگ زیارت کے بہانے عراق اور ایران جاتے ہیں اور واپس پاکستان نہیں لوٹتے اور ایسے مٹھی بھر لوگوں کی وجہ سے حقیقی زائرین تکالیف اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ایران اور عراق کے سفارتخانوں کے لیے ایسے لوگوں کی سکروٹنی کرنا مشکل ہے کہ کون زائر ہے اور کون زیارات کے بہانے وہاں کام کرنے جا رہے ہیں، اس لئے انہوں نے ویزہ دینے کا پروسیس سخت کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر ساجد طوری نے چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پرزور اپیل کی ہے کہ زائرین کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے، جس کے تحت سالار کو تمام زائرین کو وطن واپس لانے کا پابند کیا جائے اور تمام لے جانے والے زائرین کو واپس نہ لانے والے سالاروں کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ کی قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عراقی حکومت سے چالیس سال سے کم عمر کے زائرین کے ویزوں پر عائد پابندی ختم کروائی جائے اور پاکستانی زائرین کیلئے ایران کا ملٹی انٹری ویزا دینے پر وہاں کی حکومت سے بات چیت کیجائے۔ ساجد حسین طوری نے لکھا ہے کہ زائرین کو لے جانیوالی پاکستانی بسوں کو ایران اور عراق میں داخلے کی اجازت دلوائی جائے اور زائرین کیلئے مہران یا شلمچہ بارڈر کے ذریعے عراق جانے والے زمینی روٹ بحالی کئے جائیں۔ ساجد طوری کو وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملٹی انٹری ویزہ کے متعلق ایرانی حکام سے بات چیت ہوچکی ہے اور عنقریب پاکستانی زائرین کو ایران کے ڈبل انٹری ویزے جاری کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1009879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Kab kholy ga boder as k bad visa lagy ka yo kasy ponchy gay zaireeen 20 safar ta.
ہماری پیشکش