QR CodeQR Code

پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا

19 Aug 2022 00:47

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس نے وقوعہ سے سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ تھانہ دائود زئی کی حدود میں بھائی نے دوستوں کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں اور ان کی ایک سیہلی کو قتل کردیا۔ باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی یاسین نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے امجد نے اپنے دیگر ساتھیوں فرہاد، گل شیر، سید رحمان اور کامران کے ہمراہ اراضیات بابوزئی میں اپنی بہنوں اور ان کی سہیلی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وجہ عناد غیرت بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں لڑکیوں کے ایک لڑکے کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس نے وقوعہ سے سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1009880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009880/پشاور-میں-بھائی-نے-غیرت-کے-نام-پر-بہنوں-سمیت-3-لڑکیوں-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org