QR CodeQR Code

عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ

19 Aug 2022 00:57

وفاقی حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ وفاقی حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اعظم خان نے 31 اکتوبر 2022 کو ورلڈ بینک میں جوائننگ دینا تھی، جس کا 21 فروری 2022 کو اعظم خان نے چار سال کیلئے ورلڈ بینک میں اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1009881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009881/عمران-خان-کے-سیکرٹری-اعظم-کی-بطور-ایگزیکٹو-ڈائریکٹر-ورلڈ-بینک-تقرری-کا-نوٹیفکیشن-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org