QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

19 Aug 2022 01:39

علاقہ کھوئی بہارہ میں آنے والا پہاڑی سیلابی ریلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کھوئی بہارہ جانے والی بس کو بہا لے گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہمت اڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس کے علاوہ علاقہ مڈی میں دیوار گرنے سے دل جان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ چشمہ روڈ ہمت میں کمرے کی چھت گرنے سے شیخ شوکت نامی شخص اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں لیاقت پارک کے قریب نکاس آب کے نالے میں ڈوبنے والا چار سالہ کمسن بچہ عبدالعزیز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ علاقہ کھوئی بہارہ میں آنے والا پہاڑی سیلابی ریلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کھوئی بہارہ جانے والی بس کو بہا لے گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 1009889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1009889/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-بارشوں-نے-تباہی-مچا-دی-دو-افراد-جاں-بحق-سات-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org