0
Friday 19 Aug 2022 01:46

ڈیرہ سیلابی صورتحال، وزیراعلیٰ کی ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنیکی ہدایت

ڈیرہ سیلابی صورتحال، وزیراعلیٰ کی ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ آبادیوں کو درکار امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1009894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش